کراچی، ضمنی انتخاب میں این اے 243 کی عوام سے اپیل ہے وہ ڈولفن کو ووٹ دیں، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی ٰ کمال نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن مہم کے سلسلے میں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی 25 جولائی کے الیکشن کو ایک طرف رکھ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور این اے 243 کی عوام سے اپیل ہے وہ ڈولفن کو ووٹ دیں۔ہم کراچی کو اون کرتے ہیں،ہم نے پہلے بھی کراچی کے مسائل حل کئے ہیں،کراچی کی حالت بد سے بدتر ہورہی ہےہمارا ایک رکن اگر کامیاب ہوا تو وہ بیس پر بھاری ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی مردم شماری کم دکھائی گئی۔وزیراعظم عمران خان کراچی حیدرآباد میں دوبارہ مردم شماری کرائیں،ہم وزیر اعظم کی بلدیاتی اختیارات کی تائید کرتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی کا کوئی احساس نہیں،الیکشن جیتنے اور حکومت کا حصہ بننے والے اپوزیشن لیڈر کی طرح تقریر کررہے۔ارے بھئی اب آپ حکومت ہے اور عوامی مسائل حل کریں۔خالد مقبول قائد تحریک اب بھاشن نہیں لوگوں کے مسائل حل کرائیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے سابق خاتون اول کلثوم نواز کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ نواز شریف اور انکی فیملی کو اللہ تعالی صبر جمیل عطا کرے۔