Sep 12, 2018 01:28 pm
views : 371
Location : Manzoor Colony
Karachi- Provincial Minister Saeed Ghani Media Talk
کراچی، فائر اسٹیشن منظور کالونی سے کورنگی روڈ قیوم آباد تک تعمیری منصوبے کا افتتاح
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے فائر اسٹیشن منظور کالونی سے کورنگی روڈ قیوم آباد تک تعمیری منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج تک میں نے اپنی زندگی میں کسی بھی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا یہ منصوبہ میری زندگی کا سب سے پہلا منصوبہ ہے جس کا میں خود افتتاح کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں کبھی بھی وعدے نہیں کئے تھے لیکن میں آئندہ پانچ سالوں میں اس علاقے کے مسائل حل کرکے دکھاؤں گا۔ ہم شہریوں کی سہولت کیلئے بہت منصوبے شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ میں اپنی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میں قیادت کے اعتماد پر پورااترتے ہوئے عوام کی خدمت کو ہر صورت میں یقینی بناؤں گا۔