لاہور،بیٹے کی سلیکشن کے لیے جونیر چیف سلیکٹر کو فون نہیں کیا.انضمام الحق
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں بیٹے کی سلیکشن کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی سلیکشن کے لیے جونیر چیف سلیکٹر کو فون نہیں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرکے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کریں گے