Sep 12, 2018 02:01 pm
views : 383
Location : CM House Punjab
Lahore- Now Paperwork Will Not Be Done Usman Buzdar.
لاہور ،پسماندہ علاقوں کی تیز رفتار ترقی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدار ت صوبے کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزرا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی تیز رفتار ترقی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے ،عوام کی ترقی کا خواب پورا کرنے کے لئے شب و روز کام کرناہو گا،عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی،ماضی میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے دعوے کئے گئے لیکن عملی اقدامات نہیں ،ترقیاتی ا سکیموں کے بارے میں غلط اعداد و شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروا ئی ہوگی،ہر یونین کونسل میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ ضروری ہے ،انھوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے نام ہسپتال کے باہر بورڈ پر آویزاں کئے جائیں۔اجلاس میں سیکرٹریز ہاؤسنگ ، سی اینڈ ڈبلیو، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن ،صحت ،پی اینڈ ڈی،ہوم اور دیگر حکام کی شرکت ۔