کراچی: اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، کلیم امام
گزشتہ رات شہر قائد کے نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ کلیم امام کراچی پہنچ گئے،جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہےبھر پور طریقے سے محنت کریں گے، جرائم کا خاتمہ کریں گے،محکمہ پولیس کو اچھا کرنا ہے، آئی جی سندھ کلیم امام نے عوام سے اپیل کی ہے عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں،آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے