بہاولپور، بچے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
بہاولپور کے نواحی علاقے 21 ڈی آر بی میں پنجاب حکومت کا تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا خواب ادھورہ رہ گیا دور جدید میں بھی نا پنکھا نہ بجلی نہ پانی نہ استاد اسکول کے بچوں کا مستقبل داو پر لگ کے رہ گیا 21 ڈی آر بی کے ہایئر سیکنڈری ا سکول ایک طرف بنیادی سہولیات سے محروم تو دوسری طرف اس اسکول میں کوئی بھی ساننس ٹیچر ہی موجود نہیں ہے جبکہ اس اسکول میں 400 سو سے زائد طالبعلم درختوں کے سائے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 10 سالوں سے ہی کلاس نہم اور دہم کے طلبہ سائنس ٹیچر سے بھی محروم ہیں جبکہ ہائیر سیکنڈری سکول میں بی اے پاس ہیڈ ماسٹر 18ویں گریڈ پر تعینات ہے جو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں اسکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمیں بھی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ چند دن ڈیوٹی کے بعد تبادلہ کروا کر چلے جاتے ہیں والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو اسکول میں ٹیچر بھرتی کرے تاکہ باقاعدہ تعلیمی سلسلہ چلتا رہے