پنجاب ؛منچن آباد میں 40 سال قبل بننے والی شہر کی اکلوتی واٹر سپلائی ٹینکی خستہ حالی کا شکار
چالیس سال قبل بننے والی شہر کی اکلوتی واٹر سپلائی ٹینکی جس کی بنیادیں انتہائی کمزور ہو چکی ہیں یہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے اوربہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے واٹر سپلائی ٹینکی کے فراہمی آب کے بوسیدہ لائنیں جگہ جگہ سے پھٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے شہری مضر صحت اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں ،سیوریج ملا پانی پینے سے شہریوں میں مہلک امراض پھیلنے لگے ہیں انتظامیہ کی بے حسی کہ آج تک شہر میں ایک بھی فلٹریشن پلانٹ نہیں لگایا گیا اور نہ ہی پانی کے بوسیدہ پائپ تبدیل کیے گے منچن آباد کی نصف کے قریب آبادی ہیپاٹیٹس جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہو چکی ہے عوام کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ منچن آباد کی واٹر سپلائی کے پائپ جلداز جلد تبدیل کیا جائیں