Sep 12, 2018 03:17 pm
views : 375
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Polling starts for vacated Balochistan Senate seat
کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک جنرل نشست کیلئے پولنگ کا عمل جاری
بلوچستان اسمبلی میں سینٹ کی خالی ہونے والی ایک جنرل نشست کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے،سینٹ کی نشست کے انتخاب کیلئے پولنگ صبح 9 سے 4بجے تک جا ری رہے گی،انتخاب کیلئے 3امیداروں کے درمیان سخت مقابلہ متو قع ہے۔
بلو چستان عوامی پا رٹی کے سرفراز بگٹی ، ایم ایم اے کے رحمت اللہ کاکڑ اورآزاد امید وار علاؤالدین مری کے درمیان مقابلہ ہوگا بی این پی مینگل نے سینٹ انتخاب میں ایم ایم اے کے امیدوار رحمت اللہ کاکڑ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی کو اتحادی جماعتوں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی حمایت حاصل ہے۔
آج ہونے والی پولنگ میں 65ارکان اسمبلی میں سے 61ارکان صوبائی اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔