لاہور، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد تعزیت کیلئے جاتی امرامیں لوگوں کا تانتا بندھ گیا
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد تعزیت کیلئےجاتی امرا میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا پر شریف خاندان کے رشتہ داروں ، عزیز واقارب کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی کےبھی غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے گڑھ لاہور کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں بیگم کلثوم نواز کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی بھی کی جارہی ہے۔
انتقال کی خبر ملنے کے بعد لاہور کی فضا سوگوار ہے۔بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی جمعہ کو جاتی امرا پہنچایا جائے گا۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گزشتہ شب لندن کے ہارلے کلینک میں انتقال کرگئیں تھیں۔