Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 12, 2018 03:50 pm views : 372

Location : Election Commision of Pakistan Office

Islamabad- MQM Farooq Sattar Media Talk.
  • Urdu

اسلام آباد، الیکشن میں یکساں مواقع فراہم کرنے  کیلئے فاروق ستار کی درخواست پر سماعت

الیکشن کمیشن میں  انتخابات کے دوران یکساں مواقع فراہم کرنے  کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کرنے  کیلئے فاروق ستار کی درخواست پر سماعت عبد الغفار سومرو اور الطاف ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
رکن پنجاب اسمبلی الطاف ابراہیم نے کہا کہ فاروق ستار کی درخواست درست طریقے سے ڈرافٹ نہیں کی گئی جس پر فاروق ستار نے کہا کہ اس درخواست کی بڑی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 218 الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کروانے کا اختیار دیتا ہے، امیدواروں کی پشت پر بڑی جماعتیں اربوں روپے خرچ کرتی ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیسے کی طاقت سے ووٹ خریدے جاتے ہیں۔ 2018 الیکشن میں پیسے سے ووٹ خریدے گئے،ایسے انتخابات سے کیسی جمہوریت قائم ہوگی۔
رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ثابت کیسے کریں گے کہ امیدواروں نے پیسے کا استعمال کیا، اب آپ کی جماعت حکومت میں ہے، قانون سازی کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست میں مخصوص حلقوں کی نشاندہی کریں، جنرل بات نہ کریں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیسے کے استعمال سے الیکشن جیتنے کے ثبوت دیں۔ کمیشن نے فاروق ستار کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ فاروق ستار کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سماعت کے بعد فاروق ستار نے  ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات کروڑوں اور اربوں روپے کے ہوتے ہیں، جن کے پاس پیسے زیادہ ہیں وہ لامحدود اخراجات کرتے ہیں۔بڑی جماعتیں بے لگام خرچ کر کے ووٹ خریدتی ہیں، اخراجات کو لگام نہیں دی جائے گی تو شفاف انتخابات کیسے ہوں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved