اسلام آباد،ملک میں ڈیم کی تعمیر کوئی نہیں روک سکتا،چیف جسٹس ثاقب نثار
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم مانگ لیا اورریمارکس دیئے کہ ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔عدالت نے پنجاب حکومت کو بحریہ ٹاؤن کی پیشکش پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا اورقرار دیا کہ اگر حکومت کو شرکت دار ی قبول نہیں تو پھرمنصوبے کا پرپوزل پیش کرے۔
اس کےعلاوہ چک شہزاد فارم ہاؤسز کیس میں بھی ڈیمز کا ہی چرچا رہا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ کوئی کتنا بڑاسیاستدان یا اپوزیشن لیڈرہی کیوں نہ ہو، ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا۔ڈیم فنڈ کی محافظ سپریم کورٹ ہے۔دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔