لاہور : پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھالیا
پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔تقریب میں پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نئے وزراء سےحلف لیا۔
نئے وزراء میں سعید الحسن، مہر اسلم بھروانہ، حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔محمداختر، محمد خالد، جہانزیب کھچی اور اعجازمسیح بھی صوبائی وزیر بن گئے۔نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد پینتیس ہوگئی ہے