لاہور:کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا: حمزہ شہباز
جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا، کلثوم نواز 14 ماہ تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑیں۔حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر کلثوم نواز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا