کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نئے آئی جی سندھ کلیم امام سے ملاقات
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔نئے آئی جی سندھ امام کلیم نے عہدے کا چارج سنبھال کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں آئی جی سندھ کو کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں طویل جدوجہد کے بعد امن بحال کیا گیا ہے۔کلیم امام آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹروے بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے۔
قبل ازیں کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔آئی جی سندھ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہری بھی پولیس سے تعاون کریں۔