Sep 13, 2018 01:36 pm
views : 494
Location : DIG CIA Office
Karachi- DIG CIA Amin Yousuf Press Conference
کراچی، پولیس کی کراچی و بلوچستان میں کارروائی ،داعش کے 3 اغوا کار گرفتار
اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل( اے وی سی سی ) اور سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) نے کراچی اور بلوچستان میں مشترکہ کارروائی کی اور کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 3 اغوا کار گرفتارکرلئے ۔
ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تاوان کی رقم ،اسلحہ اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان میں روح اللہ ، مختار اور نعیم شامل ہیں ،ان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ،یہ تمام لوگ اغوا برائے تاوان کی واداتیں کرتے تھے ۔ملزم نعیم پولیس اہلکاروں کے قتل،اغوا برائے تاوان سمیت دیگر واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ،گروہ کی گرفتار ی کے لئے مشترکہ کارروائی کی گئی ۔
ڈی آئی جی سی آئی اے نے مزید کہاکہ ملزمان نے6 فروری کو محمد راحیل کو گلستان جوہر سے اغوا کیا اور مغوی کی رہائی کےلئے 10کروڑ روپے تاوان طلب کیا ۔
امین یوسفزئی کا کہناتھاکہ مغوی کے بھائی کو افغانستان کے نمبروں سے تاوان کی کالز آتی تھیںتاہم گھروالوں نے 1کروڑ ڈیڑھ لاکھ روپے دے کر مغوی کو رہا کرایا۔