Sep 13, 2018 01:42 pm
views : 491
Location : Sindh Secretariat
Karachi- Provincial Health Minister Press Conference
کراچی، محکمہ صحت میں حا ضری کو یقینی بنا نے کیلئے با ئیو میٹرک نظا م متعا رف کرا یا جا رہا ہے،ڈاکٹر عذرا پیچو ہو
صو با ئی وزیر صحت و پا پو لیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ایک مشکل محکمہ ہے اور اس کو متعدد مسائل کا سامنا ہے تا ہم میری پو ری کو شش ہو گی کہ مسائل پر قا بو پا کر محکمہ میں بہتری لا ئی جا ئے اور محکمہ کی بہتری کے لئے ما ہرین کی آرا ءکا احترا م کرتے ہو ئے اصلا حا ت کا عمل شرو ع کیا جا رہا ہے ۔
یہ با ت آج انہوں نے اپنے دفتر میں ایک پریس کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔
انہو ں نے کہا کہ ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور محکمہ کے دیگر ملا زمین کی کا ر کردگی کو جا نچنے کے لئے ایک جا مع ما نیٹرنگ پرو گرا م تر تیب دیا جا رہا ہے جبکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکو ں کے پروگرام پر بھی احسن طریقے سے کا م کیا جا رہا ہے تا کہ بچو ں کو بیما ریو ں سے بچا یا جا سکے ۔حفا ظتی ٹیکو ں کے پرو گرام کے ملا زمین کو انکی کا ر کردگی ما نیٹرکر نے کے لئے انکو اسما ر ٹ فو ن دیئے جا ئیں گے تا کہ وہ اپنے کا م میں مزید فعا ل ہو جا ئیں ۔
صو با ئی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے کہا کہ اسپتا لو ں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت تما م اہم اسا میو ں پر ٹیسٹ لیکر تعیناتی کی جا ئے گی اور اب محکمہ صحت میں سفا رش نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت کئے جا نےوالے معا ہدے پر نظر ثا نی کی جا ئے گی ۔جبکہ زچہ و بچہ کی پیدا ئش کے وقت شرح اموات پر قا بو پا نے کی ہر ممکن کو ش کی جا رہی ہے ۔