پنجاب ، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی ملاقات ، وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے دعوے نہیں عملی اقدامات کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلیں گے،جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں بہتری لاکر حقیقی تبدیلی لائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ترقی پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کا حق ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے محروم عوام کی ضروریات کا پورا اندازہ ہے،ماضی میں صرف بلند و بانگ دعوے کئے گئے، عملی طو رپر کارکردگی صفر رہی،پنجاب کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کر کے زیادتی کی گئی،تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے صوبے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے،رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری ، صوبائی مشیر اکرم چودھری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں