نیویارک :عالمی امن کے لیے پاکستان کی گرانقدرخدمات ہیں, ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی امن مباحثے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار سلامتی کونسل کے ان پندرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے دنیا میں قیام امن کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ دولاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے انیس سو ساٹھ سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ تینتالیس محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔
گزشتہ ہفتے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کا مضبوط کردار امن کے کلچر کو فروغ دینے میں موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظالمانہ طریقوں سے دبا رہے ہیں جو نہ بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی عدل اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہیں، عالمی امن کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے