اسلام آباد،پاک فضائیہ کے سربراہ کوترکی کا لیجن آف میرٹ ایوارڈ عطا کیا گیا
اس سلسلے میں انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر ائیر چیف کوترک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاں ائیر چیف نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل سے ملاقات کی۔دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران ائیر چیف نے اعلیٰ ایوارڈ دینے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں پر محیط قابل رشک تعلقات ہیں۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو سراہا۔دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کی