لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی سربراہ سے ملاقات ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈ کی ملاقات ۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے جاری پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی شعبہ کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے، تعلیم،صحت ، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بہتری لانا وقت کا تقاضا ہے،ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے،نئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے،تعلیم ،صحت اور اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیں،عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ڈیفڈ کے ساتھ شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،