لاہور:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل سیکرٹری عائشہ سعید،ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا اسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کو مزید فعال بنانا ہوگا،ہر قسم کی تقرریوں اور تعیناتیوں میں میرٹ کا مکمل خیال رکھا جائے،وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ لسٹ آویزاں بھی کی جائے تاکہ اسٹیک ہولڈرز کا کوئی اعتراض ہو تو دور کیا جاسکے،سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کریں گے اورعوام کا محکمہ صحت کے معاملات پر اعتماد بڑھائیں گے