Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 13, 2018 04:00 pm views : 529

Location : Different Areas

karachi- Provincial Minister Saeed Ghani Press Conference
  • Urdu

کراچی، صبح نو بجے دفتر نہ آنے والے گھر پر ہی بیٹھ جائیں، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا  ہے کہ اب تمام محکموں میں سربراہان اور گریڈ 17 اور اس کے اوپر کے افسران کو صبح 9.00 بجے آنا ہوگا اور جو نہیں آئے گا وہ اب گھروں کو جائے گا۔ کوئی یہ نہ سمجھیں کہ میں ایک دن آکر اب نہیں آؤں گا بلکہ اب روزانہ صبح 9.00 بجے تمام محکموں کے دفاتر جاؤں گا اور خود حاضری کو یقینی بناؤں گا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے دونوں کے ڈی جی دفتر میں موجود نہیں تھے، جس پر ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی اور اگر واقعی وہ کسی مٹینگ یا وزٹ پر نہیں ہوں گے تو ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
واٹر بورڈ، ایس بی سی اے کے مرکزی دفترکے دورے کے بعد  ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ گریڈ 17 اور اس کے اوپر کے تمام افسران کو ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور ایم ڈی اے میں جمعرات کے روز غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز نوٹس کے ساتھ ساتھ ان کی ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹی جائے گی اور اس سے نیچے کے ملازمین کو آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ اب وقت پر دفتر میں آجائیں۔
 وزیر بلدیات جب صبح 9.00 بجے ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر واقع سوک سینٹر پہنچے تو وہاں متعدد افسران اور ملازمین غیر حاضر تھے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام کی حاضری رجسٹر منگوا کر خود اپنے ہاتھوں سے ان کی غیر حاضری لگائی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈی جی صاحب کسی مٹینگ میں گئے ہیں، جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ وہ اس بات کی انکوائیری کریں کہ وہ کون سے مٹینگ میں گئے ہیں اور اگر یہ بات غلط ثابت ہو تو ان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved