لاہور،سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی آمد
سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائرہ لیا اور اپنا طبی معائنہ بھی کرایا۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل شام پانچ بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچے اور نماز جنازہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل چیک اپ بھی کرایا ،ڈاکٹروں نے قائد ن لیگ کو تندرست قرار دیا اور ان کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کی گزشتہ روز طبیعت ناساز تھی ،انہیں بخار اور خراب گلے کی شکایت تھی،ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔
گزشتہ روز طبیعت خرابی کے باعث انہوں نے تعزیت کے لیے آنے والوں سے لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ روک دیا تھا اور وہ اپنے اہل خانہ اور چند قریبی عزیزوں کے ساتھ کمرے میں محدود ہیں اور کسی سے بات نہیں کر رہے۔