Sep 13, 2018 05:48 pm
views : 435
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ، انڈیکس میں 527 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (13 ستمبر 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 527 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 41049 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 222 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔