Sep 14, 2018 12:49 pm
views : 502
Location : Regent Park Mosque
Lahore- Bugam Kulsoom Nawaz Funeral
لاہور، ، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا
سابق خاتون اول کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہباز شریف، حسن، حسین نواز، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
امام شیخ خلیفہ عزت نے نماز جنازہ پڑھائی۔
سابق خاتون اول کا جسد خاکی پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ان کی میت قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لائی جائے گی۔
جسد خاکی کی روانگی کے وقت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے شہید جمہوریت الوداع الوداع کے نعرے بھی لگائے گئے۔
مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹے آئیں گے۔
لاہور میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ 5 روز کیلئے پیرول پر رہا نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا میں موجود ہیں۔