Sep 14, 2018 01:03 pm
views : 458
Location : Domestic Place
Rajanpur- Border Militry Police Action.
راجن پور، قبائلی ایریا میں بارڈ ملٹری پولیس کی کارروائی، 3 مغوی بازیاب
راجن پور کے قبائلی ایریا میں بارڈ ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3مغویوں کوبازیاب کرالیا۔کمانڈنٹ بارڈرملٹری پولیس محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل فراریوں نےسی پیک پرکام کرنےوالے3ٹرک ڈرائیوروں کواغواکیاتھا۔کارروائی کےدوران ملزمان اورپولیس میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔فائرنگ کے بعد ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کمانڈنٹ محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ مغویوں کوبلوچستان بارڈر سے بازیاب کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فراریوں کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کےلیے35لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔