Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 14, 2018 01:09 pm views : 355

Location : PID

Islamabad- Federal Information Minister Fawad Chaudhry Press briefing
  • Urdu

اسلام آباد، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہونے والے اہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے گرمیوں میں یوریا کھاد کے پلانٹ کو گیس کی سپلائی روک دی اور گیس روکنے کے ساتھ یوریا ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی جس سے یوریا کی پیدوار میں کمی ہوئی اور اب ربیع کی فصل کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کرنی پڑے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں میٹرو منصوبوں کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 3 میٹروپروجیکٹس پر8 ارب روپے سبسڈی کی مد میں خرچ ہوتے ہیں، حکومت پنجاب کو 8 ارب روپے 3 میٹرو بسوں کو رواں رکھنے کیلئے دینا پڑتا ہے جب کہ اسلام آباد میٹرو پر 4.2 ارب روپے کی سبسڈی حکومت دیتی ہے تاہم پشاور کے منصوبے میں سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کا منصوبہ 67 ارب روپے میں مکمل ہوگا اور پشاور میں بسیں خریدی گئی ہیں لیکن لاہور میں میٹرو بسیں کرائے پر لی گئی ہیں تاہم میٹرو سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزارت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے جب کہ سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا ہے، سی ڈی اے نے چند دنوں میں ہزاروں کینال زمین واگزار کرائی ہے اب سی ڈی اے کے آپریشن کو جاری رکھا جائے گا، 34 ہزار 460 کینال زمین کی نشاندہی ہوئی جسے کمرشل استعمال میں لایا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی وی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دی گئی ہے جب کہ ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں پربوجھ نہیں ڈالے گی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی بے بنیاد ہے، عوام کو ریلیف دینا ہمارا اولین فریضہ ہے تاہم معیشت بہتر ہونے سے ہی پٹرول سستا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved