کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پیر پگارا سے ملاقات
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج کنگری ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی ,ملاقات کے دوران سیاسی اور ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گورنرسندھ کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اوربروقت تکمیل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل کیلیےتمام اسٹیک ہولڈرزکی شمولیت ضروری ہے۔
ملاقات کے دوران منتخب ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، راجہ اظہر، ملک شہزاد اعوان، کریم بخش گبول، سعید آفریدی اور ربستان خان بھی شریک تھے۔