اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہیریٹیج عمارات کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے اجلاس
وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز ہیریٹیج عمارات کے دوبارہ استعمال کے بارے میں وزیراعظم آفس میں بریفنگ کی صدارت کی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کو ہیریٹیج عمارات کے دوبارہ استعمال کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں،حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، وزیراعظم ہا ؤ س ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے ،اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے،مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہا ؤ سز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے،یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا،گورنرہا ؤ س مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہا ﺅ س مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔