لاہور ، عوام کی نبض پر ہمارا ہاتھ ہے ۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود کی ملاقات ،ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ۔۔عوام کی نبض پر ہمارا ہاتھ ہے ،میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں ،تحریک انصاف کی حکومت کی توجہ عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرناہیں،عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں،عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے کھلے ہیں،عوام سے ہر وقت رابطہ رکھتا ہوں ، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے