واشنگٹن:نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے منتظر ہیں: امریکا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مائیک پومپیو نے دورے کے موقع پر پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی پاکستانی حکومت سے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پُرامید ہیں۔
ان کا افغانستان کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اٖفغانستان کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت ہی کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے افغان حکومت معاونت کیلئے تیار ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی