کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کی ملاقات۔
دونوں وزراء اعلیٰ کے درمیان نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی ہم آہنگی، صوبوں کے درمیان معاملات ، امن و امان اور دہشتگردوں کے خلاف ملکر کام کرنے کا عہد کا گیا ۔۔۔ملاقات میں سندھ۔ بلوچستان بارڈرز پر دونوں طرف چیک پوسٹس کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دونوں صوبوں کے آئی جیز کے مابین کوآرڈینیشن جاری ہے،اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام بھائیوں کے طرح رہتے ہیں،