کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں پر اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں پر اہم اجلاس۔۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کیلیے پانی کا مسئلہ میری اولین ترجیح ہے،جانتا ہوں شہر کے پانی کی طلب 918 ایم جی ڈی ہے، ہماری پانچ پانی کی اسکیمیں ہیں جن سے 830 ایم جی ڈی پانی شہر کو مل سکے گا، وزیراعلیٰ سندھ کا مزد کہنا تھا کہ تمام اسکیموں میں 60 ایم جی ڈی ریسائکلنگ پروجیکٹ، 260 کے ۔ فور پراجیکٹ، 65 ایم جی ڈی بلک اسکیم، 100 ایم جی ڈی پمپ ہاؤس اور 345 ایم جی ڈی موجودہ سپلائی شامل ہیں،کوشش ہے کہ تمام اسکیمیں جلد مکمل ہوں تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے،ان کا کہنا تھا کہ ڈی سالینیشن پلانٹ لگانے کا کام بھی جلد شروع کرنا چاہتے ہیں،صرف پانی پہنچانا نہیں بلکہ نکاسی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے،ایس تھری اور کمبائنڈ ایفیولنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس سے شہر کا نکاسی نظام بہترین ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ