اسلام آباد،احتساب قانون میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے،فروغ نسیم
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ احتساب قانون میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے،سول ریفارمز کا ڈرافٹ جلد تیار کر لیا جائے گا،ایم ایل اے کا قانون مکمل کر لیا ہے جبکہ نیب کو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے سے متعلق قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کیا جا چکا ہے،ہم سول لاز میں تجاویز بار کاونسلز سے بھی شیئر کریں گے،وزارت داخلہ، نیب سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ ڈرافٹ تیار کیا جائیگا،نیا قانون بننے سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیرقانون کی زیرصدارت سول ریفارمز پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سول کیسز کو جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز تیار کی گئی ہیںاجلاس کے بعد پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سول کیسز جلد نمٹانے کے لیے 3تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، یہ تبدیلیاں سول کیسز بروقت نمٹانے اور شہریوں کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔