لاہور، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبے اور باالخصوص ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوبے میں جاری منصوبوں سے آگاہی فراہم کی۔