لاہور، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد کی جاتی امرا آمد
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد تعزیت کیلئےجاتی امرا لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کارکنان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو اپنے درمیان پاکر ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔
بیگم کلثوم نواز منگل کولندن کے ہارلے کلینک میں انتقال کرگئی تھیں۔
لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان پہنچادیا گیا اور اب سے کچھ دیر بعد سابق خاتون اول کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی امامت میں ادا کی جائے گی۔