Sep 14, 2018 06:37 pm
views : 369
Location : Alexandra Port
Islamabad- Pak Navy Ship Visits.
اسلام آباد، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مصر کی بندر گاہ الیگزینڈریاکا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مصر کی بندر گاہ الیگزینڈریاکا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الیگزینڈریا بندر گاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور مصر کی بحریہ کے آفیسرز نے جہازکاپرتپاک استقبال کیا گیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مصر کی بحریہ کے سینئر آفیسرز سے ملاقاتیں کی اور ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسرنے الیگزینڈریا میں یادگارِشہدائے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
پی این ایس سیف پر منعقدہ تقریب کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔پی این ایس سیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔