Sep 15, 2018 01:26 pm
views : 459
Location : Karachi University
Karachi- National Bank Green Pakistan Campaign
کراچی، نیشنل بینک آف پاکستان کے تحت گرین پاکستان مہم کا آغاز
نیشنل بینک آف پاکستان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں نیشنل
بینک کے صدر طارق جمالی کی سربراہی میں ایک وفد نے قائمقام وائس چانسلر
جامعہ کراچی ڈاکٹر پروفیسر طاہر خان سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات طارق جمالی کا کہنا تھا کہ آج جامعہ میں نیک نیت کے ساتھ آئے
ہیں، ہم ملک بھر میں درخت لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی ابتداء ہم جامعہ
کراچی سے کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد گرین پاکستان کے ساتھ پورے ملک میں مہم
کو چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہم کے تحت درس گاہوں میں بھی طلباء وطالبات کو آگاہی
فراہم کی جائے گی تاکہ بچوں کو معلوم ہو کہ درخت بھی ہمارے اثاثہ جات ہیں۔
طارق جمالی کا کہنا تھا کہ جو درخت لگائے جارہے ہیں ان کی نگہداشت ایک تک نیشنل بینک کرے گا۔
اس موقع پر قائمقام وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر پروفیسر طاہر خان کا
کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے خاصا اثر ڈالا ہے اور ملک میں بارشیں نہ
ہونے کے سبب پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ پودے لگاکر تصویری نمائش کے بعد چلے جاتے ہیں۔
ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پودے لگانے کے بعد اس کی نگہداشٹ بھی کی
جائے۔