Sep 15, 2018 01:31 pm
views : 346
Location : President House
Islamabad- President's Message on water issues
اسلام آباد، صدر مملکت عارف علوی کا پانی کے حوالے سے قوم کیلئے پیغام
صدر مملکت عارف علوی نے پانی کے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے
کہ میرے عزیز پاکستانیوں میں آج ایک بڑے اہم موضوع پر اپنے خیالات آپ کے
سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ بڑی اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہے۔
پاکستانی کی قلت گلوبل وارمنگ سے بھی تعلق رکھتی ہے۔ اس بات سے بھی اس کا
تعلق ہے کہ پاکستان میں پانی ضائع بھی ہورہا ہے اور جس طرح سے ہم استعمال
کررہے ہیں وہ اچھا طریقہ نہیں ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم
بنانے کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم نے بھی اس کام کیلئے سپورٹ کرتے ہوئے
فنڈ جمع کرانے کا کہا ہے۔ میں اوورسیز پاکستانیوں سے خاص طور پر اپیل کرتا
ہوں کہ وہ اس کی طرف توجہ دیں کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ 2025ء تک پانی
کی قلت بہت زیادہ ہوگی۔ حکومت کوشش کرے گی کہ زرعی کاشتکاری ایک اچھے انداز
سے کی جائے جس سے پانی کا ضیاع نہ ہو۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضور کی ایک بہت بڑی حدیث ہے کہ اگر دریا کے پاس
بھی تم وضو کررہے ہو تو پانی کے بہاؤ میں احتیاط کرو یہی شہروں کے اندر
لوگوں کو کرنا چاہیے پانی کا ضیاع نہ کریں۔