اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کیا۔
اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کو مزید پروان چڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ اس دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔