اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا پی ٹی وی اکیڈمی کا دورہ
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی اکیڈمی کا دورہ کیا۔پی
ٹی وی اکیڈمی کی سربراہ رفعت نذیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا
استقبال کیا۔
وفاقی وزیر نے پی ٹی وی اکیڈیمی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کے دوران چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے
تبدیل ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بدل رہا ہے۔ہمیں
دنیا کے ساتھ ملکر آگے بڑھنا ہو گا۔
پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمیز کو ملا کر میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے اور پی ٹی وی کے عہد رفتہ کی عظمت اور اس کی ساکھ بحال کریں گے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن جنگ میڈیا کےمحاذ پر لڑی جا
رہی ہے۔ہمیں اپنے بیانیے کو ترویج دینا ہے۔سی پیک سے متعلق مغرب خصوصاً
امریکی میڈیا جانبدارانہ خبریں دے رہا ہے۔ماضی میں سیاسی مداخلت سے پی ٹی
وی کو نقصان پہنچایا گیا۔۔
بعد ازاں چوہدری فواد حسین نے ریڈیو پاکستان کی تربیتی اکیڈمی کابھی دورہ
کیا۔ریڈیو کے ڈائریکٹر جاوید خان جدون سمیت دیگر اعلی ٰحکام نے ان کا
استقبال کیا ۔
وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ ریڈیو اکیڈمی چالیس کینال پر محیط
ہے۔اکیڈمی میں 32 کمرے ، ڈائننگ ہال اور کیچن بھی ہے۔وفاقی وزیر نے ریڈیو
میوزیم کا بھی جائزہ لیااور ریڈیو اکیڈمی کے سبزہ زار میں پودابھی لگایا۔
وفاقی وزیر نے ایف ایم 98 کی لائیو نشریات میں حصہ لیا۔