کراچی، ہم آزاد تجارتی معاہدے کے حق میں ہیں،ملائیشین قونصل جنرل
کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل خیرال نزران عبدالرحمن کا کہنا ہے
کہ پاکستان اور ملائشیا کے معابین سفارتی تعلقات 1957قائم ہیں وقت کے ساتھ
ساتھ دونوں ممالک کے برادرانہ روابط میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ملائشیا ڈے
ہم ہر سال 16ستمبر کو مناتے ہیں جبکہ ملائشیاکا یوم آزادی 31اگست کو منایا
جا تا ہے ۔
بیچ لگثری ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا
کہ ملائشیا او آئی سی کو مسلمانوں کی ا چھی تنظیم سمجھتا ہے یہ تنظیم
مسلمانوں کے مفادات کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ملائشیا اورپاکستان
آسیان کے ممبر ممالک ہیں جبکہ ملائشیا کے 77گروپ بھی اہم ممبر بن چکا ہیں۔
ملائشیا کی زیادہ توجہ سیاحت پر ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ 2020تک 36ملین سیاح
ملائشیا کا دورہ کریں گے ۔
ایک سوال پر قونصل جنرل نے کہا کہ ہم آزاد تجارتی معاہدے کے حق میں ہیں
لیکن اس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانا چاہیے۔ چائنا ،پاکستان اقتصادی
منصوبہ ایشیا کی ممالک کے لیے تو اہم ہے ہی لیکن اس سے پوری دنیا استفادہ
حاصل کرسکتی ہے۔ ملائشیا میں حکومت کوئی بھی ہو خارخہ پالیسی ایک ہی رہتی
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے جی ڈی پی کا50فیصد انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے
پاکستان کو بھی سیاحت پر توجہ دینا چاہیے پاکستان کے پاس موہنجوڈرو ،ٹھٹہ
ودیگر اہم اثار قدیمہ موجود ہیں ان علاقوں کو ترقی دیکر سیاحت کے شعبے کو
بڑھایا جاسکتا ہے۔