Sep 15, 2018 01:57 pm
views : 339
Location : PML N House Karsaz
Karachi- PML(N) Sindh Organize Prayer Ceremony
کراچی،مسلم لیگ ن سندھ کے زیر اہتمام کلثوم نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے سابق خاتون اول کلثوم نواز کی غائبانہ
نماز جنازہ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مسلم ن
سندھ کے کارکنان نے شرکت کی ،شرکا نے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات
کی بلندی کے لئے دعا کی۔
لیگی کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم شریف خاندان کے ساتھ ہیں کلثوم نواز ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
جنازے میں شریک لیگی کارکن کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ انکی محبت ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی،آج دنیا بھر میں جو
لوگ بھی انہیں جانتے تھے وہ سوگوار ہیں۔
ایک اور کارکن کا کہنا تھا کہ ہم سب شریف خاندان کے ساتھ ہیں،جمہوریت کے
خلاف ہونے وال سازشوں کو روکنا ہوگا،12 اکتوبر 1999 کےبعد بیگم کلثوم نواز
کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔