Sep 15, 2018 02:01 pm
views : 345
Location : Domestic Place
Lahore- Sarfraz sees Asia Cup as testing ground for Pakistan
لاہور،ایشیا کپ 2018 کا میلہ کل سجے گا، ٹرافی کی دبئی میں رونمائی
ایشیا کپ 2018 کا میلہ کل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا جس کے لیے ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کر دی گئی۔
ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کپتان
سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارا ٹیم کمبی نیشن شاندار ہے اور سب کا فوکس ایشیا
کپ پر ہے، اچھے میچز ہوں گے جبکہ ورلڈ کپ کیلیے ہمارا سفر جاری ہے،
چیمپئنز ٹرافی کے وقت ٹیم ینگ تھی لیکن اب تجربات سے گزرچکی ہے۔ انہوں نے
کہا کہ حسن علی، شاداب خان، فخر زمان کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آ رہی
ہے، وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور
ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ
جبکہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔
ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی، افتتاحی میچ بنگلا
دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ
کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا اور
فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔