کراچی، تحریک انصاف کے قول و فعل میں قدرے تضاد ہے، ڈاکٹر عاصم
احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن
ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔آج
گواہ کا بیان قلمبند ہوگا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک کھائی میں بیٹھا ہوا ہے ، پی ٹی آئی والے بھی
کھائی میں بیٹھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے۔
ڈاکٹر عاصم سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنا دور مکمل کر
سکے گی ؟جس کا جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ اللہ کرے چل جائے لیکن
حالت اسے بتاتے ہے کہ حکومت نہیں چل سکے گی ۔