Sep 15, 2018 02:28 pm
views : 329
Location : Police Head Quarter
Karachi -IG Sindh Kaleem Imam Central Police Office Order issued Karachi
کراچی :آئی جی سندھ نے تبدیلی کی ابتداء کردی، افسران کو مہمانوں کی خاطر مدارات سے روک دیا
نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں تبدیلی کا آغاز کردیا
ہے، اس حوالے سے انہوں نے سینئر افسران کو سخت حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم
نامے کے مطابق آج کے بعد سی پی او میں کام کرنے والے افسران مہمانوں سے
نہیں ملیں گے، مہمان کو صرف سینٹرل پولیس آفس کی پہلی منزل پر چائے خانے
میں بٹھایا جائے گا، متعلقہ افسر اپنے مہمان سے چائےخانے میں ہی ملاقات کرے
گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او میں پولیس افسران مہمانوں سے
گھنٹوں گپ شپ کیا کرتے تھے، دفترمیں ہی کھانے اور چائےکا دوربھی چلتا تھا،
ذرائع افسران کام کرنے کے بجائے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر لمبی لمبی میٹنگز
کیا کرتے تھے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس کے
سینئرافسران سے مشاورت کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔
نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعدسی پی او
میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دفترکے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، میرٹ
اور اہلیت کوترجیح دوں گا۔