اسلام آباد؛وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے معائنہ کا مرحلہ مکمل
تبدیلی آنہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا ، قرضوں میں ڈوبے ملک کے سابق وزرائے اعظم کی عیاشیوں کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیاں نیلامی کیلئے تیار، وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیاں نیلامی کیلئے لائن میں لگی ہوئی ہیں، معائنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، 17 ستمبر کو بولی لگے گی۔
فیصل جاوید کہتے ہیں نئے پاکستان میں عوام کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر نہیں عوام پر ہی لگے گا۔