کراچی :صدرِمملکت عارف علوی کی مزارقائد پرحاضری
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف برداری کے بعد آج کراچی کا باقاعدہ دورہ کررہے ہیں ، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ مزار قائد کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ اگورنر سندھ عمران اسماعٰیل اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود ہے، ان کے علاوہ بھی شہر کی کئی معزز شخصیات نے صدرِ مملکت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔اس موقع پر صدرِ مملکت نے حسبِ روایت مہمانوں کے تاثرات کی کتاب میں بحیثیت صدرِ مملکت اپنے تاثرات درج کیے۔
عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن اوراعتزاز احسن کو شکست دے کر پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے 352 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے۔