کراچی ، برطانوی رائل نیوی کے جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد، ترجمان پاک بحریہ
برطانوی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس ارگیل کی کراچی بندرگاہ آمد، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانوی رائل نیوی کا جہاز کراچی کے تین روزہ خیر سگالی دورے پر ہے۔ کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین جنگی حکمت عملیوں پر مباحثے ہوں گے۔
دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور برطانوی بحریہ کے مابین بحیرۂ عرب میں مشقیں منعقد ہوں گی۔
برطانوی بحری جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔