گوجرانوالہ،موٹروے پولیس کی جانب سے سیفٹی واک کا انعقاد کیاگیا
گوجرہ میں موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ حادثات سے بچنے کے لئے سیفٹی واک کا انعقاد کیاگیا,واک گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول سے گڈاخانہ چوک تک کی گئی,واک میں موٹروے پولیس افسران سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی
طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز پکڑے ہوئے تھےجن پر ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی جان کی حفاظت کرنے اور حادثات سے بچنے کے لئے ہدایات لکھی ہوئی تھیں تیزرفتاری خطرہ جان سیٹ بیلٹ آپ کی اپنی حفاظت کے جملے بھی تحریر تھے اس موقع پر انسپکٹر موٹروے پولیس راناعرفان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد بچوں میں روڈ حادثات سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اجاگر کرناہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں15ویں نمبر پر شمار ہوتا ہے جن میں روڈ حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے,بچوں کے ساتھ سیفٹی واک کرنے کا مقصد ہے کہ آنے والے دنوں میں بچے حادثات سے بچ سکیں